خواتین کے عالمی دن پر تمام ورکنگ ویمن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 8 مارچ 2021 13:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) خواتین کے عالمی دن پر تمام ورکنگ ویمن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی خواتین تعلیم،صحت،سیاست،صحافت ،سیکیورٹی اداروں میں سمیت ہر شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مثالی کردار ہے۔یہ ایوان فاطمہ جناح ، بینظیر بھٹو شہید اور بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔یہ ایوان ڈاکٹر روتھ فا،بلقیس ایدھی،ملالہ یوسف زئی،مریم مختاراور ارفع کریم کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ خواتین کے تحفظ اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔