خواتین متوازن معاشرے کا ستون اور ان کی شراکت ترقی کی ضمانت ہے،فریال تالپور

پاکستان کی خواتین انتھائی بلند حوصلہ ، باصلاحیت، جفاکش اور ذہین ہیں، جنہوں نے مشکلات کے باوجود اہم منازل طے کی ہیں،یوم خواتین پر پیغام

پیر 8 مارچ 2021 18:37

خواتین متوازن معاشرے کا ستون اور ان کی شراکت ترقی کی ضمانت ہے،فریال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ خواتین متوازن معاشرے کا ستون اور ان کی شراکت ترقی کی ضمانت ہے۔پاکستان کی خواتین انتھائی بلند حوصلہ ، باصلاحیت، جفاکش اور ذہین ہیں، جنہوں نے مشکلات کے باوجود اہم منازل طے کی ہیں۔

(جاری ہے)

یوم خواتین پر اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ پاکستانی خواتین آج زندگی کے ہر شعبے کی صفِ اول میں عزم و حوصلے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

مادرِ ملت فاطمہ جناح، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو وہ عظیم پاکستانی خواتین ہیں، جنہوں نے غیرمعمولی حالات میں قوم کی قیادت کی۔پاکستان میں خواتین کو خودمختار بنانے اور ان کو آگے بڑھانے کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی مکمل حفاظت اور ان کی ترقی و بہبود کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی۔