شہروز سبزواری وزیراعظم سے سخت ناراض

پیر 8 مارچ 2021 18:39

شہروز سبزواری وزیراعظم سے سخت ناراض
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) پاکستان انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے شہروز سبزواری وزیر اعظم عمران خان سے ناراض ہوگئے ۔اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جسے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کے اذفیشل اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔

(جاری ہے)

شہروز سبزواری نے اپنی اسٹوری میں کہا کہ عمران خان ہم آپ کے سپوٹر (حمایتی) ضرور ہیں مگر حضور پاک ؐکے سامنے یہ کائنات بھی کچھ نہیں ہے۔اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ پنجاب ٹیکسٹ بٴْکس کو ٹھیک کرو ورنہ تباہی تیرا مقدر ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پنجاب میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔