راہِ حق میں نکلنے والوں کو واپس گھر لوٹنے تک ہر قدم پر اجر ملتا، ڈاکٹراشرف آصف جلالی

پیر 8 مارچ 2021 20:05

راہِ حق میں نکلنے والوں کو واپس گھر لوٹنے تک ہر قدم پر اجر ملتا، ڈاکٹراشرف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2021ء) ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ’’وحدتِ اُمت کانفرنس‘‘ میں ملک بھر سے آنے والے علماء و مشائخ اور قافلوں کو رخصت کرتے ہوئے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: راہِ حق میں نکلنے والوں کو واپس گھر لوٹنے تک ہر قدم پر اجر ملتا ہے۔ مستند نظریات، سچے معتقدات اور صالح معمولات کی خوشبو گلی گلی میں عام کریں۔

عقیدہٴ ختم نبوت کی تبلیغ اور پاکستان کے اسلامی تشخص کا دفاع کریں۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے پیر سید محمد بہادر شاہ جیلانی، مفتی محمد عبد القدوس حبیبی، مولانا فدا حسین جلالی اور مولانا محمد عبد الرحمن علیمی کی قیادت میں آنے والے قافلوں کو گزشتہ دن ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ملاقات کے بعد رخصت کیا۔

(جاری ہے)

کراچی سے مفتی محمد عثمان اختر جلالی، پیر سید محمد غضنفر شہابی، مفتی محمد ناصر خان ترابی، مفتی محمد بشیر القادری، مفتی محمد عبد اللہ قادری اور مفتی محمد نسیم مدنی کی قیادت میں آنے والے قافلوں کو بھی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے فرداً فرداً ملاقات کے بعد الوداع کیا۔ اندرون سندھ کے وفود مفتی محمد جمیل رضوی کی قیادت میں آئے تھے۔ خیبر پختونخوا کے قافلے پیر سید ظفر علی شاہ بنوری، مفتی محمد شفیع اللہ جلالی اور مولانا محمد اسلم فارانی کی قیادت میں آنے والے قافلے بھی رخصت کر دئیے گئے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے پنجاب بھر کے اضلاع سے آنے والے قافلوں کو بھی ہدیہٴ تبریک پیش کیا