Live Updates

سندھ اسمبلی کا ایوان درست طریقے سے عوام کی ترجمانی نہیں کر رہا: خرم شیرزمان

جماعت جمہوریت کی چیمپین بنتی ہے ، جو ہر وقت جمہوریت کا درث دیتی ہی:رکن سندھ اسمبلی

پیر 8 مارچ 2021 20:14

سندھ اسمبلی کا ایوان درست طریقے سے عوام کی ترجمانی نہیں کر رہا: خرم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر ور کن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کا ایوان دو نمبر ایوان ہے۔سندھ اسمبلی کا ایوان درست طریقے سے عوام کی ترجمانی نہیں کر رہا۔حکومتی بنچوں پر بیٹھے اراکین دو نمبر ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر پارٹی بنے ہوئے ہیں۔

دنیا بھر کی اسمبلیوں میں اسپیکرز سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں لیکن سندھ اسمبلی کا اسپیکر ایک سیاسی جماعت کا ورکر بنا ہوا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی، شہزاد قریشی، ارسلان تاج ، علی جی جی اور دیگر موجود تھے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ اس ایوان میں آئین اور جمہوریت کے منافی کام ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جو جماعت جمہوریت کی چیمپین بنتی ہے ، جو ہر وقت جمہوریت کا درث دیتی ہے اس سیاسی جماعت نے آج ایک لوٹے رکن اسمبلی کو اپنی بنچوں پر بٹھایا ہے۔

اس معاملے میں اسپیکر ان کی معاونت کررہا ہے۔ اس ایوان کے روزانہ کا خرچہ 50سے 55لاکھ روپے ہے اور اس ایوان میں بیٹھ کر یہ لوگ اپنے رہنماوں کے حق میں تقریریں کرتے ہیں ۔اگر چند لوٹوں کو خرید کر پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہم ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔ہم ہمیشہ ان کی کرپشن کے خلاف بات کریں گے ، ہم ہمیں ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کے ضمیر کو خریدتی ہے۔ جو کرپشن پیپلز پارٹی کے لوگ کرتے ہیں اس پیسے سے اسلم ابڑو اور شہریار شر جیسے لوگوں کے ضمیر کو خریدا جاتا ہے۔میں صوبہ سندھ کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ ان لوٹوں سے پوچھیں کہ انہوں نے عمران خان اور ملک سے غداری کیوں کی ۔میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ نے کہا تھا کہ ہم درست طریقے سے ادارے کو چلا رہے ہیں، آپ کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر بہت اعتراض تھا ، الیکشن کمیشن سندھ اسمبلی میں ہونے والی فلور کراسنگ کا نوٹس لے کر کاروائی کرے۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتا ہوا ایک شخص فلور کراسنگ کر کے پیپلز پارٹی کی نشستوں پر بیٹھا ہوا ہے۔ہم چیف جسٹس صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری آخری امید آپ ہی ہیں، ہماری نظریں آپ کی طرف ہیں اس معاملے کا نوٹس لیں۔ سندھ میں جمہوریت کا مزاق اڑایا جارہا ہے، یہاں لوگوں کے ضمیروں کو خریدا جارہا ہے، انہیں کروڑوں کی اسکیمیں دی جارہی ہیں، ان سے الیکشن میں ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا جارہا ہے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ اسلم ابڑو کو اگر پیپلز پارٹی کی بنچوں پر بیٹھنا ہے تو وہ رکنیت سے مستعفی ہو ، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر دوبارہ الیکشن جیتے تو یہاں آکر بیٹھی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات