Live Updates

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو حکومتی بنچوں پر بٹھانے پر ہنگامہ آرائی

پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالی ‘ اسلم ابڑو اور شہریار شر کو اپوزیشن بنچوں پر بٹھانے کا مطالبہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 8 مارچ 2021 19:04

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو حکومتی بنچوں پر بٹھانے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2021ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے دو منحرف اراکین کو حکومتی بنچوں پر بٹھانے پر شدید ہنگامہ آرائی ‘سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکرآغا سراج درانی کی زیرصدارت ہوا تو پی ٹی آئی کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ ان کے منحرف اراکین کو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھایا جائے.

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالی جس پر اسپیکر سخت ناراضی کا اظہار کیا، پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلم ابڑو اور شہریار شر کو اپوزیشن بنچوں پر بٹھانے کا مطالبہ کیا اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی پی ٹی آئی کا ساتھ اور پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پچھلی بار بھی 13 ضمیر فروش ہمارے پیچھے بیٹھے رہے.

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی رکن پارٹی تبدیل کرتا ہے تو استعفیٰ دینے کا پابند ہے عدالت کا فیصلہ ہے کہ جب رکن جو بھی پارٹی تبدیل کرے گا تو وہ استعفیٰ دے گا حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین نے جواب دیا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 6 اراکین کے نام دیے ہیں پہلے ان کو باہر نکال دیں. اسپیکر نے شور شرابے کے باعث اسمبلی کا اجلاس 10 منٹ کے لیے ملتوی کردیا یاد رہے کہ 2 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کرنے والے ساتھیوں پر مبینہ طور پر حملہ کردیا تھا سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل تحریک انصاف کے منحرف اراکین کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو نے اسمبلی کے رجسٹر میں حاضری لگائی تھی جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے حکومتی اراکین نے تینوں اراکین صوبائی اسمبلی کا استقبال کیا.

تاہم پی ٹی آئی کے دیگر اراکین منحرف ساتھیوں کے ایوان میں آتے ہی ان سے الجھ پڑے اور مبینہ طور پر ان پر حملہ کردیا اور دونوں گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات