بلاول ، چوہدری برادران ملاقات ،مونس الٰہی نے غلط خبر کی تردید کردی

پیر 8 مارچ 2021 20:25

بلاول ، چوہدری برادران ملاقات ،مونس الٰہی نے غلط خبر کی تردید کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنما مونس الہٰی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات سے متعلق غلط خبر کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں غلط خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے نہ ہی سینیٹ میں حمایت کا مطالبہ کیا اور نہ ہی ہم نے پیشکش کی۔مونس الٰہی نے کہا کہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔