آئی ایس پی آر نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی

پیر 8 مارچ 2021 20:25

آئی ایس پی آر نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ویڈیو جاری کر دی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری ویڈیو میں ملکی دفاع میں خواتین کے کردار سمیت کورونا وبا کے دوران آرمی میڈیکل کور میں شامل خواتین اہلکاروں کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔