لندن کے ایک بینک میں موجود حکومت پاکستان کے 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد

پیر 8 مارچ 2021 20:54

لندن کے ایک بینک میں موجود حکومت پاکستان کے 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) لندن کے ایک بینک میں موجود حکومت پاکستان کے 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد ہو گئے۔لندن ہائیکورٹ نے تین ہفتے قبل براڈشیٹ کیحق میں پاکستانی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔بینک نے ہائیکورٹ اور براڈشیٹ کو تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ منجمدکرنے کی تحریری یقین دہانی کرا دی، بینک میں منجمد کی گئی رقم کا فیصلہ جون کی سماعت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

براڈشیٹ کے وکلا کی نیب اور پاکستانی اٹارنی جنرل کو لکھے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی ۔سربراہ براڈ شیٹ کاوے موسوی نے کہاکہ نیب سے قانونی اخراجات کے حصول کے لیے ہائیکورٹ سے رابطہ کیا جائیگا، پاکستان کے مثبت ردعمل نہ ملنے پر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں بچا تھا۔کاوے موسوی نے کہا کہ حکومت پاکستان کا بینک پر مقدمہ قانون کی حکمرانی سے انکار کے مترادف ہوگا، پاکستان پہلے ہی براڈ شیٹ کو دسمبر میں 28 ملین ڈالر ادا کر چکا ہے۔