Live Updates

ڈسکہ میں دوبارہ سے ضمنی الیکشن کا انعقاد، ن لیگ کو فتح دلوانے کے لیے حمزہ شہباز متحرک، اپنی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا لاہور میں اجلاس، حمزہ شہباز، احسن اقبال، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر سینئر لیگی رہنماؤں کی شرکت، ڈسکہ میں ہونے والے آئندہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 8 مارچ 2021 19:19

ڈسکہ میں دوبارہ سے ضمنی الیکشن کا انعقاد، ن لیگ کو فتح دلوانے کے لیے ..
لاہور: (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مارچ 2021ء) حمزہ شہباز کا ڈسکہ ضمنی انتخابات کے لیے نئی ٹیم بنانے کا فیصلہ، خود بھی میدان میں اتریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں حمزہ شہباز، احسن اقبال، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر سینئر لیگی رہنماؤں نے شرکت کی، جس میں ڈسکہ میں ہونے والے آئندہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے ڈسکہ ضمنی انتخابات میں خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ضمنی انتخابا ت کے لیے رانا ثنا اللہ کو ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کی ٹیم بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ حمزہ شہباز ضمنی انتخابات کے لیے نئی ٹیم تشکیل دیں گے۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کئی لیگی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں حمزہ شہباز،احسن اقبال،سعد رفیق،راناثنااللہ سمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں علی اسجد ملہی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے نتائج روک کر حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ علی اسجد ملہی نے درخواست میں مخالف امیدوار نوشین افتخار، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔ ڈسکہ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیتھی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ دیا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا، حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا کوئی جواز نہیں، عدالت 19 فروری کو ہونے والے این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔حکمران جماعت کے این اے 75 ڈسکہ سے امیدوار کا کہنا ہے کہ دوبارہ الیکشن کرانے کا مطلب حلقے کے عوام کو دوبارہ امن و امان کی خراب صورتحال کی طرف دھکیلنا ہے، مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب شفاف انداز میں نہیں ہوئے، خوف و ہراس پھیلایا گیا، لا اینڈ آرڈر بھی ٹھیک نہ تھا، این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب 18 مارچ کو ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات