جعلی اکائونٹس کیس ، نیب کا زر داری کے ساتھی کو طلبی کا نوٹس ، امجد اخلاق نے ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

پیر 8 مارچ 2021 22:57

جعلی اکائونٹس کیس ، نیب کا زر داری کے ساتھی کو طلبی کا نوٹس ، امجد اخلاق ..
اسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق آصف زرداری کے ایک اور ساتھی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا تاہم امجد اخلاق نے نیب طلبی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل میں سابق آصف زرداری کے ایک اور ساتھی نیب کے نشانے پر آگئے ، زرداری ہاؤس اسلام آباد کے انتظامی امور دیکھنے والے امجد اخلاق کو نیب نے نوٹس جاری کردیا ہے۔

آصف زرداری کے ساتھی امجد اخلاق نے نیب طلبی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کردی ، امجد اخلاق نے فاروق ایچ نائیک کے توسط سے درخواست دائر کی۔جس میں کہا کہ 17 فروری کو جاری نیب نوٹس غیرقانونی ہے، کالعدم قرار دیا جائے جبکہ چیئرمین نیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اور تفتیشی افسر درخواست میں فریق ہیں۔