سویا بین اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ،گندم میں کمی

منگل 9 مارچ 2021 11:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2021ء) امریکا میں سویا بین اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ گندم میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے کے قریب سویابین کے مئی کے لیے سودے 7.50 سینٹ بڑھ کر 14.37 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

(جاری ہے)

مکئی کے مئی کے لیے سودے 0.50 سینٹ بڑھ کر 5.46 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کے مئی کے لیے سودے 5.75 سینٹ کمی کے ساتھ 6.47 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :