نیناں سنیناں بٹ نے شاہد سونوکی شاگردی اختیار کرلی

پہلے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا ہے جلد عوام کے سامنے ہوگا‘نیناں سنیناں

منگل 9 مارچ 2021 12:38

نیناں سنیناں بٹ نے شاہد سونوکی شاگردی اختیار کرلی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء)معروف ماڈل،اداکارہ و ہوسٹ نیناں سنیناں بٹ نے بھنگڑا کنگ شاہد سونوکی شاگردی اختیار کرلی،گلوکاری کی کلاس لینی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق نیناں سنیناں ان دنوں معروف بھنگڑا کنگ گلوکار شاہد سونوسے گلوکاری کے اسرارورموزسیکھنے میں مصروف ہوچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران نیناں سنیناں نے بتایاکہ وہ اداکاری،ہوسٹ کے ساتھ ساتھ اب اپنا کیرئیر بطور گلوکارہ بھی بنائیں گی جس کے لیئے انہوں نے باقاعدہ بھنگڑاکنگ شاہدسونوسے گلوکاری کے اسرارورموز سیکھنے شروع کردئیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں نیناں سنیناں نے بتایاکہ انہوں نے اپنے پہلے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز بھی کردیا ہے جس کا میوزک ٹریک ان دنوں مقامی سٹوڈیومیں شروع کردیا گیاہے اس گانے کی شاعری مشتاق علوی نے لکھاہے جبکہ اس کا میوزک امتیازعلی ترتیب دینگے۔ان کا یہ گانا مون پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے شاہد سونو کی زیرنگرانی تیار کیا جائیگا۔نیناں سنیناں نے مذید بتایاکہ انشا ء اللہ وہ اپنے البم کے گیتوں سمیت فلموں کے لیئے بھی گائینگی تاکہ ان کے پرستارانہیں ایک گلوکارہ کے روپ میں بھی پسندکریں۔