شیرمیاندادخان کا نیا ویڈیو سونگ’’دلربا‘‘ ریلیز کردیاگیا

منگل 9 مارچ 2021 12:38

شیرمیاندادخان کا نیا ویڈیو سونگ’’دلربا‘‘ ریلیز کردیاگیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال،موسیقار وگلوکار استادشیرمیاندادخان کا نیا میوزک ویڈیو’’دلربا‘‘ ریلیز کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روزشیرمیاندادخان کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاہے اس گانے کی شاعری و کمپوزیشن شیرمیاندادنے تیار کی ہے جبکہ اس کا میوزک عظیم امین نے ترتیب دیاہے اس گانے کی ویڈیوڈائریکشن مدثر ودودنے دی ہے۔

اس گانے کو ونڈر قرلڈ پروڈکشن نے تیار کیاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران شیرمیاندادخان نے بتایاکہ ان کا یہ گانا’’دلربا‘‘ ایک میلوڈی سونگ ہے جسے ان کے پرستار بے حد پسندکررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیرمیاندادخان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اپنے نئے پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں کیونکہ ان کے پرستاران سے بہت ساری امیدیں وابستہ کیئے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ وہ انہیں مایوس نہیں کرینگے شیرمیاندادخان نے مذید بتایاکہ وہ قوالی کے ساتھ ساتھ گیت اور غزل کی طرف بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں کیونکہ آجکل قوالی کے ساتھ ساتھ ان کے کمرشل سونگ بھی سوشل میڈیاپر دھوم مچارہے ہیں۔