تنویرآفریدی نتھیا گلی کے جنگلات میں بھٹک گئے

ڈی ایس پی نتھیاگلی اور ان کی ٹیم نے ریسکیو کیا

منگل 9 مارچ 2021 12:43

تنویرآفریدی نتھیا گلی کے جنگلات میں بھٹک گئے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) گلوکار تنویر آفریدی نتھیا گلی کے جنگلات میں بھٹک گئے،ڈی ایس پی نتھیا گلی اور ان کی ٹیم نے ریسکیوکیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات معروف گلوکار تنویر آفریدی اور انکے ڈائریکٹر نادر شاہ اور ابن آس اپنی ویڈیو شوٹ کے سلسلہ میںمری سے نتھیا گلی جاتے ہوئے راستہ بھٹک کر گھنے جنگل میں پھنس گئے جہاں ان دنوں جنگلی چیتے اکثر دکھائی دیتے ہیں انکے ساتھی اور وہ خود بڑی بری طرح ڈر چکے تھے کیونکہ گھنا جنگل اندھیرے میں اور ڈرائونا ہوگیا تھااس دوران تنویر آفریدی نے ڈپٹی سپریٹینڈنٹ پولیس گلیات جمیل نتھیا گلی جمیل الرحمٰن سے رابطہ کیا جنہوں چند منٹوں میں انہیں نہ صرف جنگل میں تلاش کرلیا بلکہ بہ حفاظت انکے ہوٹل تک پہچایا اور اگلے مرحلے کے لئے انہیں سکیورٹی بھی فراہم کی۔

تنویر آفریدی نے باحفاظت ریسکیو کرنے پر ڈی ایس پی گلیت جمیل نتھیا گلی جمیل الرحمان اورانکی ٹیم کا شکریہ اداکیا۔تنویر آفریدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کا واقعہ ان کی زندگی میں پہلا واقعہ ہے کیونکہ انہیں راستوں کا پتہ نہیں تھا اور وہ گھنے جنگل کے اندر پہنچ چکے تھے جبکہ ان کی ٹیم بھی کافی ڈر چکی تھی تنویرآفریدی کا مذید کہنا تھا کہ یہ ویڈیو اور سفرانکی زندگی کا یادگار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :