الحمراء میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نمائش----’’وجودِزن ،کمالِ فن ‘‘کا انعقاد کیا گیا

یہ نمائش آنے والی نسلوں کے لئے محنت ،لگن اور تعمیری جذبے کی علامت بنے گی۔چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی

منگل 9 مارچ 2021 12:43

الحمراء میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نمائش----’’وجودِزن ،کمالِ ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) الحمراء میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نمائش----’’وجودِزن ،کمالِ فن ‘‘کا انعقاد کیا گیا،چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے تقریب کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا ،تقریب میں ناہید صدیقی،رخسانہ ڈیوڈ،ڈاکٹر عارفہ سیدہ،زرین پنہاں،یاسمین طاہر ،راحت ملتانیکر ،عائشہ شاہ نوار،آصف ثناء ودیگر شخصیات نے شرکت کی۔

چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ یہ نمائش آنے والی نسلوں کے لئے محنت ،لگن اور تعمیری جذبے کی علامت بنے گی،ہماری خواتین نے احسن روایات و اقدار کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا،یہ عزم و جرت کی علامت اور ایثار ،جذبے و قربانی کا دوسرا نام ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹر اسلم ڈوگرنے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہماری خواتین نے اپنی قلم کے ذریعے معاشرہ کی راہنمائی کی،جدید دور کے تقاضوں سے روشناس کروایا،پاکستانی کی ادبی و ثقافتی ترقی میں خواتین نے اہم کردار اداکیا،پُروقار معاشرہ اور سماجی استحکام انہی کی خدمات کے مرہونِ منت ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء مستقبل کے آرٹسٹوں کے لئے بے پناہ مواقع فراہم کر رہا ہے۔نمائش میں آرٹ کے شعبے سے اینامولکا احمد،زبیدہ آغا،شہزاد عالم ‘،آرٹ سے بیپسی سدھوا،بانو قدسیہ،الطاف فاطمہ،رضیہ بٹ،خالدہ حسین،حاجرہ مسرور،خدیجہ مستور،زیتون بانو،حجاب امتیازعلی،جمیلہ ہاشمی،زہرہ نگاہ،فہمیدہ ریاض،ادا جعفری،کشور ناہید،پروین شاکر‘،تھیٹر سے مدیحہ گوہر‘،کلاسیکی رقص سے اندو مٹھا،ناہید صدیقی‘،موسیقی سے روشن آراء بیگم،ملکہ پکھراج،اقبال بانو،فریدہ خانم،زاہدہ پروین،ملکہ ترنم نور جہاں ،زبیدہ خانم،مہناز،مالابیگم،عابدہ پروین،ریشماں،ثریا ملتانیکر،نازیہ حسن‘، فلم سے شمیم آراء،زیبا محمد علی،صبیحہ خانم،رانی بیگم،بابرہ شریف ،فردوس بیگم،بہار بیگم،نغمہ بیگم‘،ٹیلی ویژن سے فاطمہ ثریا بجیا،حسینہ معین،خالدہ ریاست،روحی بانو،عظمی گیلانی ‘، ریڈیو سے موہینی حمید،یاسمین طاہرو فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں سے شیما کرمانی،سلیمہ ہاشمی،عظمی بٹ،زرسنگا،مائی باگھی،ممتاز شیریں واختر ریاض الدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :