آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

منگل 9 مارچ 2021 13:09

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج  کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2021ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزارکیوسک اور اخراج 24 ہزارکیوسک،  دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی  آمد2700 کیوسک اور اخراج 2700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد16600 کیوسک اور اخراج50 ہزارکیوسک،  دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی  آمد7100کیوسک اور اخراج   1500کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح1405.25 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.171 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1119.70 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.778 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح 643.10 فٹ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.080  ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :