سرگودھا میں تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاںبحق ا،9 افراد شدید زخمی ہوگئے

منگل 9 مارچ 2021 17:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) سرگودھا میں تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد جانبحق اور دورکشہ ڈرائیوروں اور پانچ طالبات سمیت 9 افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے دو کو ریفر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے موضع سوبھاگہ کی دو خواتین ستاں بی بی اور آسیہ بی بی چنگ چی رکشہ پر سوار ہوکر گھر جا رہی تھیں۔

سرگودھا سلانوالی روڈ پرقصبہ شاہ نکڈر کے قریب تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے رکشہ کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں دونوں مسافر خواتین ستاں بی بی اور آسیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور محمد وسیم سمیت 2 افراد زخمی ہوگے۔ جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ پولیس نے ڈمپر ٹرک تحویل میں لے لیا جس کا ڈرائیورفرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اور متوفین خواتین کی نعشیں ضروری کاروائی کیبعد ورثا کے حوالے کردیں گئیں جبکہ سرگودھا سلانوالی روڈ پر چک 133 شمالی سے سکول رکشہ کا ڈرائیور عمردراز طالبات کو لیکر حسب معمول صبع سویرے سلانوالی گرلز سکول جا رہا تھا کہ چک143 چندو کے تیز رفتار ڈمپر ٹرک LHE-7309 سکول رکشہ پر چڑھ گیا حادثہ رکشہ ہب ایکسل ٹوٹ جانے کے باعث بتلایا جا رہا ہے اس حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور عمر دراز ولد نور محمد سوبھی اور پانچ طالبات فاخرہ بی بی دختر امجد سوبھی،عائشہ بی بی دختر امجد سوبھی،رضوانہ بی بی دختر عابد حسین سوبھی، سدرہ بی بی دختر عبدالعزیز سوبھی عنیلہ بی بی دختر ملک اعجاز کھوکھر چک 133 شمالی زخمی ہو گئیں جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے فاخرہ بی بی اور رکشہ ڈرائیور عمردراز کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح سرگودھا بھلوال روڈ جھال چکیاں کے علاقہ لڈے والا بائی پاس کے قریب ہائی ایس اور ہنڈائی ڈالا کے درمیان خوفناک تصادم میں ہنڈائی ڈالا پر سوار 22 سالہ مزدور بابر سکنہ بہک میکن موقع پر جاں بحق اور شفیع اللہ اور عزیز زخمی ہو گئے جن کوفوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے تھانہ جھال چکیاں پولیس مصروف تفتیش ہے۔