دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال10

بدھ 10 مارچ 2021 12:42

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 16200کیوسک اور اخرج 24000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد2600 کیوسک اور اخراج 2600 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد19700 کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد6700کیوسک اور اخراج 1500کیوسک رہا۔

جناح بیراجآمد33100کیوسک اور اخراج 26100کیوسک،چشمہ آمد21200کیوسک اوراخراج 23000کیوسک، تونسہ آمد21300 کیوسک اور اخراج11800 کیوسک، پنجندآمد19900کیوسک اور اخراج 15500 کیوسک،گدو آمد 26500کیوسک اور اخراج 21400 کیوسک، سکھر آمد22000کیوسک اور اخراج 7100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد6200 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1404.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.154 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1117.05 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.718 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.068 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔