کاشتکارکسی بھی فصل کی کاشت سے پہلے اپنی زمین اور پانی کا تجزیہ ضرور کروائیں ، ڈی ڈی زراعت

بدھ 10 مارچ 2021 18:21

ساہیوال ۔10مارچ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2021ء) :ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمٰن نے کہا کہ ہے کہ کاشتکارو ں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی فصل کی کاشت سے پہلے اپنی زمین اور پانی کا تجزیہ ضرور کروائیں تا کہ ہر کسان کو پتہ چل سکے کہ زمین میں کس چیز کی کمی ہے اور اس کے مطابق فصل کو خوراک دی جا سکے،گندم کی فصل کی جڑی بوٹیاں کا خاتمہ کر کے 42فیصد تک اضافی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے گندم کے نمائشی پلاٹ ٹھٹھہ آرائیاں مرکز نورشاہ میں فارمر ڈے کے حوالے سے ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر لیاقت علی‘زراعت آفیسر نور شاہ مرکز انیل شہزاد اور فیلڈ اسسٹنٹ مہر غضنفر سیال بھی اس موقع پر موجود تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر لیاقت نے بھی کسانوں کو فصلو ں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے طریقے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔تقریب کے اختتام پر حاجی علی شیر کھوکھر اور مہر غضنفر سیال نے محکمہ زراعت کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ زراعت مرکز نورشاہ کے ملازمین کی کاوشوں کو سراہا ۔\378

متعلقہ عنوان :