سیاسی و قبائلی رہنما ملک باری خان کاکڑ پر بے بنیاد مقدمہ کی مذمت کرتے ہیں: جمہوری وطن پارٹی

بدھ 10 مارچ 2021 20:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2021ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنما کمانڈر ناصر خان بڑیچ نے کہا کہ سیاسی و قبائلی رہنما ملک باری خان کاکڑ پر بے بنیاد مقدمہ کی مذمت کرتے ہیں اس طرح کے مقدمات سے نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبائلی رہنما ملک باری خان کاکڑ ایک محب وطن پاکستانی اور قبائلی رہنما ہے جس کے خلاف اس طرح کے بے بنیاد مقدمات سمجھ سے بالاتر ہے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو اس طرح کے مقدمے روکنے کے لئے فوری پور پر اقدامات کرنے چاہیے تاکہ مستقبل میں ان کی روک تھام ممکن ہوسکے ۔

جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنما کمانڈر ناصر خان بڑیچ نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قبائلی و سیاسی رہنما ملک باری خان کاکڑ پر درج ہونے والے اس بے بنیاد مقدمے کا فوری نوٹس لے اور ان پر درج ایف آئی آر فوری طور پر خارج کی جائے تاکہ علاقے کا امن و امان کا قیام ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :