اسرائیل کے وزیراعظم (آج) متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

بدھ 10 مارچ 2021 22:25

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2021ء) اسرائیل کے وزیراعظم نیتھن یاہو (آج) جمعرات کو تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید سے ملاقات کریں گے۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اسرائیل واپس آنے سے پہلے متحدہ عرب امارات میں کچھ گھنٹے گزاریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں ، نیتن یاہو نے COVID-19 لاک ڈاؤن پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اپنا پہلا سرکاری دورہ ملتوی کر دیا تھا۔خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اگست 2020 کو ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا تھا۔معاہدے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ تاریخی سفارتی پیشرفت مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن کو ا?گے بڑھائے گی۔ یہ معاہدہ تینوں رہنماوں کی جرات مندانہ سفارت کاری اور وژن کے باعث ممکن ہوسکا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جس سے ایک نیا راستہ وضع کیا جاسکتا ہے، جو خطے بڑی صلاحیت کو کھول دے گا۔