شوگرملز سلانوالی نے سیکٹروں کسانوں کی کروڑوں روپے کی رقم دبالی

جمعرات 11 مارچ 2021 11:46

تحصیل ساھیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) شوگرملز سلانوالی نے سیکٹروں کسانوں کی کروڑوں روپے کی رقم دبالی،زمیندار،اور کسان سراپا احتجاج بن گے،تفصیلات کے مطابق ایک اہم رکن حکومتی شخصیت کی شوگرملز سلانوالی نے کین کمشنر کی جانب سے دی گی15 دن کیاندر ادایگی کی واضح ھدایات کیباوجود سینکٹروں کسانوں کی کروڑوں روپے کی رقم کی ادایگی نہیں کی کین کمشنر کی جانب سے ھدایات دی گیں تھی کہ15 دن کے اندر کسانوں کو گنے کی ادایگی کی جاے گی جبکہ عدم ادایگی کی صورت میں10فیصد زیادہ ادایگی کرنا ھوگی تاہم ملز انتظامیہ نے کین کمشنر کے احکامات کو ھوا میں اڑا دیا،زمینداروں،کاشت کاروں،اور کسان رھنماوں چوھدری افضال احمد،طاہر محبوب،ملک سرفراز،نے ارباب اختیار سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے

متعلقہ عنوان :