فیصل آباد ،پاکستان ریلوے کو شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی ہدایت

جمعرات 11 مارچ 2021 12:29

فیصل آباد  ،پاکستان ریلوے کو شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی ہدایت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2021ء) پاکستان ریلوے کو موسم بہارکی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے اور تما م ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس، سٹیشن ماسٹرز و دیگر حکام سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے حکام ریلوے سٹیشنوں، ریلوے کی رہائشی کالونیوں، دفاتر اور قرب و جوار کے مقامات پر زیادہ سے زیادہ تعدا د میں پودے لگائیں اور شجر کاری سمیت ان کی آبیاری کو بھی یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاہے کہ شجر کاری سے نہ صرف ماحول کو ہر قسم کی آلودگی سے بچایاجاسکتاہے بلکہ آب وہوا کو خوشگوار رکھنے سمیت صدقہ جاریہ بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے کے تمام اہلکاران سے بھی کہاگیاہے کہ وہ نئے پودے لگاکر آلودگی کے خلاف جہاد میں حکومت کا ساتھ دیں اور اپنی اپنی حدود کو خوبصورت بنانے کیلئے بھی اقدامات یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :