دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 11 مارچ 2021 13:12

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 17500کیوسک اور اخرج 24000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد2800 کیوسک اور اخراج 2800 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد22100 کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد7300کیوسک اور اخراج 1500کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد30900کیوسک اور اخراج 25400کیوسک،چشمہ آمد26400کیوسک اوراخراج 23000کیوسک، تونسہ آمد21000 کیوسک اور اخراج15000 کیوسک، پنجند آمد19900کیوسک، اور اخراج 15500 کیوسک،گدو آمد 28500کیوسک اور اخراج 23400 کیوسک، سکھر آمد22000کیوسک اور اخراج 7100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد6200 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1403.68 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.140 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1114.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.662 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہکا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.066 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔