پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کیخلاف آپریشن

جمعرات 11 مارچ 2021 13:13

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کے خلاف آپریشن۔فوڈ سیفٹی ٹیم کی 60 کنال سبزیوں کی چیکنگ سیوریج کے پانی سے سیراب کی گئی 20 کنال سبزیوں کا ٹریکٹر کے ذریعے خاتمہ کر دیا گیا۔سیوریج کے زہریلے پانی سے پیاز کی فصل کاشت کی گئی تھی۔40 کنال سبزیوں کو ٹیوب ویل کے صاف پانی سے سیراب کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

سبزیوں اور دیگر خوراک کی کاشت کے لیے ٹیوب ویل کا پانی استعمال کیا جائے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ آلودہ پانی سے اگی سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر متعدد موزی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے صرف آؤٹ ڈور پلانٹس، پٹسن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں۔کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :