بہاولنگر‘موسم کی تبدیلی کے باوجود ایک ہفتہ کے دوران انڈے کی قیمتوں میں 30 روپے فی درجن اضافہ

جمعرات 11 مارچ 2021 13:13

بہاولنگر‘موسم کی تبدیلی کے باوجود ایک ہفتہ کے دوران انڈے کی قیمتوں ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) موسم کی تبدیلی کے باوجود ایک ہفتہ کے دوران انڈے کی قیمتوں میں 30 روپے فی درجن اضافہ ہوچکا ہے ایک ہفتہ قبل بہاولنگر اور گردونواح میں انڈے کی قیمت فی درجن 135 روپے تک آگئی تھی مگر اب اس کی قیمت 165 روپے تک جا پہنچی ہے اسی طرح چکن کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے سوشل میڈیا پر چکن کے بائیکاٹ کی خبروں کے باوجود لوگوں کی اکثریت مرغ کا گوشت خرید رہی ہے چینی کی قیمتوں کو بھی پًر لگ گئے رمضان المبارک میں چینی کی قیمت 110 روپے سے 115 روپے تک لے جانے کیلئے مافیا نے گٹھ جوڑ کرنا شروع کردیا ہے اورابھی سے چینی کی قیمت 98 روپے سے 105 روپے کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ رمضان المبارک قریب آنے کے پیش نظر اس کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع ہوچکی ہے۔