گندم ، پھلوں ،سبزیوں اور دالوں کی نئی اقسام پر تحقیق تیزکرنا ہوگی،سیکرٹری زراعت پنجاب

جمعرات 11 مارچ 2021 20:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2021ء) ڈاکٹراسد رحمان گیلانی سیکرٹری زراعت پنجاب نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں جاری تحقیقاتی سرگرمیوں کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گندم ، پھلوں ،سبزیوں اور دالوں کی نئی اقسام پر تحقیق کا عمل مزید تیزکرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہ کہا کہ زرعی تحقیقی منصوبہ جات کے اہداف کامقررہ مدت میں حصول اور ان کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچنے ضروری ہیں۔

اٴْنھوں نے تحقیق کے کام کو سراہتے ہوئے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق نئی منافع بخش فصلوں کی کاشت کو فروغ دے رہا ہے اور کاشتکاروں کی فلاح کیلئے ہر اٴْس اقدام کی تائید کرتا ہے جس سے کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ادارہ جات کے تمام مسائل حل کروانے کی پوری کوشش کروںگا ۔

انہوں نے کہا کہ زرعی سائنسدانوں کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم، کماد، ترشاوہ اور دیگر فصلات کی تیار کردہ اقسام بے مثال ہیں لہذا ان تمام اقسام کو عوامی فلاح کیلئے کاشتکاروںتک پہنچائیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ زراعت کے بارے میںمثبت تاثر اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو برداشت کرنے اور زیادہ پیداوار کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے گندم اور کپاس کی نئی اقسام تیا ر کی گئی ہیں جو جلد ہی کاشتکاروں تک پہنچادی جائیں گی۔

اجلاس میں ڈاکٹر ظفر اقبال ڈائریکٹر جنرل زراعت ( ریسرچ )،ڈاکٹر ساجد الرحمن ڈائریکٹر ہید کوارٹر، محمد نواز میکن ڈائریکٹر سٹرس، عبدالعزیز ڈائریکٹر، شعبہ اثمار، ڈاکٹر سرفراز احمد ، چیف سائنٹسٹ ، ڈاکٹر عزیزالرحمن ،پراجیکٹ ڈائریکٹر سیڈ،ملک محمد محسن پرنسیپل سائنٹسٹ، خالد محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ،اور آصف علی،ڈ پٹی ڈائریکٹر ریسرچ انفرمیشن یونٹ کے علاوہ مختلف زرعی شعبہ جات کے سینئر سائنسدانوں نے شرکت کی ۔

قبل ازیں عبدالعزیز ڈائریکٹر شعبہ اثمار ,ڈاکٹر عزیز الرحمن ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سیڈ ، ڈاکٹر سرفراز احمد چیف سائنٹسٹ پیسٹی سائیڈ نے اپنے ادارہ جات کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پرڈاکٹر ظفر اقبال ڈائریکٹر جنرل زراعت( ریسرچ) پنجاب نے جاری زرعی تحقیقی پروگرامز بارے تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زرعی تحقیق کے منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی سائنسدان موسمیاتی تبدیلیوں اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی اقسام کی تیاری پر تحقیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ کاشتکاروں کو زیادہ پیداواری صلاحیت رکھنے والی جدید ٹیکنالوجی کی حامل اقسام کی فراہمی ہمارا اولین فریضہ ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ کم پیداواری لاگت آئے جس سے نہ صرف کاشتکار زیادہ منافع حاصل کر سکیں گے بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ نئی اقسام کی تیاری میں اس بات پر مزید توجہ دی جا رہی ہے تا کہ اعلی کوالٹی کی زرعی پیداوار کو فروغ دے کر زرعی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ بھر میںصرف ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کی تیار کردہ گندم و کماد کی اقسام کاشت کی جارہی ہیں۔ ۔ بعد ازاںسیکرٹری زراعت نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے شعبہ گندم کے ریسرچ ایریا میں گندم کی نئی منظور شدہ اقسام سبحانی 21 ، ایم ایچ 21 اور دلکش 21 کے بیج کی تیاری کیلئے لگائے گئے ریسرچ ٹرائلز کا معائنہ بھی کیا اور زرعی سائنسدانوں کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے کہاکہ آئندہ اعلی کارکردگی دکھانے والی زرعی سائنسدانوں کو نیشنل ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :