سرگودھا کے موضع خانپور واڈھرہ میں قرق شدہ اراضی سے لاکھوں روپے کی فصل زبردستی کاٹ لی گئی

جمعہ 12 مارچ 2021 13:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2021ء) سرگودھا کے موضع خانپور واڈھرہ میں قرق شدہ اراضی سے لاکھوں روپے کی فصل زبردستی کاٹ لی گئی جس پر مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق کہ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی ہدایت پرمحمکہ ریونیو نے موضع خانپور واڈھرہ میں محمد اسلم سے مزکورہ اراضی قرق کر کے اس پر خادم حسین کو سپردار مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جس نے رپورٹ کی کہ پابندی عائد کئے جانے کے باوجود محمد اسلم نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دو لاکھ روپے مالیتی کماد کی فصل زبردست کاٹ لی اور منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ فصل کماد اٹھا کر لے گئے ۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا موقع ملاحظہ کر کے صورتحال کا جائزہ لے کر وقوعہ کی تصدیق کر دی جس کی رپورٹ پر متعلقہ تھانہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا جس میں پولیس مصروف تفتیش ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری سامنے نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :