اے این پی کا معروف قومپرست شاعر، ادیب اور سابق مرکزی صدر اجمل خٹک مرحوم کی بیوہ کی وفات پر اظہار افسوس

مرحومہ ایک مظبوط اعصاب اور حوصلے کی مالک خاتون تھی، اجمل خٹک کی غیر موجودگی میں انہوں نے جس طرح گھر کی دیکھ بھال کی تھی وہ قابل رشک ہے، اسفند یار ولی

ہفتہ 13 مارچ 2021 00:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کیسربراہ اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پشتو کے معروف شاعر، ادیب اور اے این پی کے سابق مرکزی صدر اجمل خٹک مرحوم کی بیوہ اور ایمل خٹک کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اجمل خٹک مرحوم نے ساری زندگی مظلوم عوام کی لئے جدوجہد کی تھی اور اس سلسلے میں اکثر یا جلاوطنی میں ہوتے اور یا جیل میں پابند سلاسل ہوتے، ان کی غیر موجودگی میں ان کی زوجہ محترمہ نے جس طرح کے صبر کا مظاہرہ کیا تھا اور گھر کی دیکھ بھال کی تھی وہ قابل رشک ہے اور صرف ایک مظبوط اعصاب اور حوصلے کی مالک کر سکتی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالی ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :