پی آئی اے کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

پی کے 217 میں اڑانے بھرتے ہی فنی خرابی پیدا ہو گئی،پشاور سے ابوظہبی جانے والے طیارے کو پشاور ائیرپورٹ پر دوبارہ اتار لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 13 مارچ 2021 11:23

پی آئی اے کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 مارچ 2021ء) قومی ائیر لائن کی ایک پرواز میں اڑان بھرنے کے بعد اچانک خرابی آنے کے باعث دوبارہ اتارنا پڑا۔ پشاور سے ابوظہبی جانے والے طیارے کو پشاور ائیرپورٹ پر دوبارہ اتار لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے پی کے 217 نے پشاور ائیرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو پشاور ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

پرواز پشاور سے ابوظہبی جا رہی تھی۔اڑان بھرنے کے فورا بعد پرواز میں فنی خرابی آ گئی۔جس پر کپتان نے کنڑول ٹاور سے رابطہ کیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اجازت ملنے پر طیارے کو پشاور ائیرپورٹ پر دوبارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔ائیرپورٹ زرائع نے مزید بتایا کہ ائیر بیس 320 کے پریشر سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہو گئی تھی۔لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو ائیرپورٹ لاؤنگ منتقل کیا گیا۔