حکومت کمزور ہوئی یا نہیں مگر ہل ضرور گئی ہے

یوسف رضا گیلانی کے حفیظ شیخ کے مقابلے میں جیت سے اسٹیک ہولڈرز کو یہ پیغام بھی مل گیا کہ جو ایک پیج تھا وہ اب ایک نہیں رہا بلکہ دو کالم بن گئے،حکومت کی اصل طاقت ایک پیج ہی تھا۔ سینئر تجزیہ کار سلیم صافی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 مارچ 2021 12:57

حکومت کمزور ہوئی یا نہیں مگر ہل ضرور گئی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مارچ2021ء) سینئر تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ حکومت کمزور ہوئی یا نہیں، یہ طے ہے کہ ہل ضرور گئی ہے۔سلیم صافی کا کہنا ہے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے اس کا مطلب صرف یہ نہیں تھا کہ ان کے اپنے ایم این ایز یا سینیٹرزناراض ہیں بلکہ قوم کو اور اسٹیک ہولڈرز کو یہ پیغام بھی مل گیا کہ جس طریقے سے ایک پیج تھا وہ ایک نہیں رہا۔

یوسف رضا گیلانی کے حفیظ شیخ کے مقابلے میں جیت سے اسٹیک ہولڈرز کو یہ پیغام بھی مل گیا کہ جو ایک پیج تھا وہ اب ایک نہیں رہا بلکہ دو کالم بن گئے،حکومت کی اصل طاقت ایک پیج ہی تھا جو ایک نہیں رہا لہذا حکومت کو اب توجہ دینی چاہئیے۔اس حکومت کی اصل ایک پیج پر ہونا تھا لیکن وہ اس طرح نہیں رہا جہاں تک پی ڈیم ایم کا تعلق ہے تو ان کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

استفعوں کے وعدے سے پیچھے ہٹی ہے۔جن اسمبلیوں کو جعلی کہتی تھی ان جعلی اسمبلیوں سے ہی سینیٹرز منتخب کرائے۔پی ڈی ایم میں جو ہم آہنگی تھی اس میں بھی کچھ دراڑیں آ گئی ہیں اس لیے جیت نہ حکومت کی ہوئی اور نہ ہی پی ڈی ایم کی ہوئی ہے۔مدد نہ ہوتی تو چئیرمین سینیٹ کا ووٹ نہیں لیا جا سکتا تھا کیونکہ چئیرمین سینیٹ یا ڈپٹی چئیرمین سینیٹ عمران خان کے نمائندے نہیں۔

مرزا آفریدی بھی بنیادی طور پر سنجرانی کے نامز کردہ تھے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں حکومت اپوزیشن کو اپ سیٹ شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔ پہلے ہوئی پولنگ میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔ یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے 8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔

حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔ جبکہ بعد میں حکومتی اتحاد کے امیدوار مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ ایوان بالا میں ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ، پولنگ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نتائج کا اعلان کیا ، جن کے مطابق حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار مولانا عبدالغفورحیدری 44 ووٹ حاصل کرسکے جب کہ 98 ووٹوں میں سے کوئی ایک بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا ، جس کے ساتھ ہی مرزامحمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔