یوم دفاع پاکستان پورے ملک وصوبے میں ایک نئے جوش و قومی جزبے کے ساتھ منائینگے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

پاکستان اور بلوچستان کو کمزور کرنے والوں کے ناپاک عزائم کو ہم ملکر ناکام بنا دینگے ،مرکزی سینئر نا ئب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

پیر 15 مارچ 2021 22:53

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2021ء) پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہا ہے کہ23 مارچ کو یوم دفاع پاکستان پورے ملک وصوبے میں ایک نئے جوش و قومی جزبے کے ساتھ منائینگے پاکستانی قوم متحد ہوکر اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں ہم نے اس سے قبل بھی اپنے دشمن ملک کے دانت کٹے کیئے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا امریکہ نے ترکی اور پاکستان کے درمیان طے شدہ جنگی جہازوں کے معاہدے کو توڑکر ہمیں کچھ اور سوچنے پر مجبور کردیا ہے بھارت اسلحہ کے دوڑ میں مصروف ہے لیکن پاکستان کو اس حوالے سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت صوبے میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے عدم استحکام اور بد امنی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں یہ سب کچھ سی پیک کو خراب کرنے کی سازشیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کو کمزور کرنے والوں کے ناپاک عزائم کو ہم ملکر ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کرکے انکی کمر توڑ کر ملک کو امن کا گہوارہ بنا دیا جس سے ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوا لیکن آج سلیکٹڈ وزیر اعظم اپنے غرور میں مبتلا ہیں اور صوبے و ملک میں عوام کی زندی گیاں دائو پر ایک بار پھر لگ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن بھارت طاق میں ہے ہمیں اپنے اندر اتحاد و اتفاق کے ساتھ اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کا غرور خاک میں ملا دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اسی لیئے دشمن انھیں جان سے مارنے پر تلا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ اس دھرتی کے وارث ہیں ہمیں انکی ملک و صوبے سے پیار و محبت پر کوئی شک نہیں ہے لیکن اگر چند بکے ہوئے افراد بھٹک کر دشمن کے آلہ کار بننے کی کوشش کر رہے ہیں تو انکے خلاف ریاست کو طوقت استعمال کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں ہم اپنے جانوں پر کھیل کر ملک کی حفاظت کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حکومت کے ہاتھوں میں یر غمال بنا ہواہے ہم پی ڈی ایم کی شکل میں موجودہ حکومت کا چلتا 26 مارچ کو کر دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی روزگار صحت تعلیم کی فراہمی اور امن کے قیام میں ناکام ہو گئی ہے عوام مشکل حالات میں ہیں جمہوریت ائین اور وفاق کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ملک میں بجلی گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں ایک ماہ میں تین دفعہ اضافہ ظلم ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے اسی لیئے پی ڈی ایم نے مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کا سودہ کر لیا ہے بھارت کو سری نگر اور ہمیں مظفر اباد دے کر اسکا فیصلہ عمران خان نے کر دیا ہے جسکے خلاف ہمیں اٹھ کھڑا ہونا پڑیگا۔