میں چلا گیا تو پھر مریم نواز آئیں گی وہ سنبھال لیں گی آپکو، عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کو دھمکی

عمران خان کی دھمکی کے بعد اسٹیبشلمنٹ جاگ گئی اور صادق سنجرانی کو جتوایا تاکہ عمران خان کو تیسری شکست کا سامنا نہ ہو،انہیں پتہ ہے عمران خان کچھ بھی کر سکتا ہے۔نجم سیٹھی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 مارچ 2021 12:45

میں چلا گیا تو پھر مریم نواز آئیں گی وہ سنبھال لیں گی آپکو، عمران خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 مارچ2021ء) سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسٹیبلشمنٹ کو ایک ایس او اس دیا ہے کہ سارا کچھ جا رہا ہے۔اور ہم نے دیکھا ہے کہ عمران خان نے جو ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بلا کر جو بات کہی تھی وہ ان کے لئے نہیں تھی وہ پیغام اسٹیبلشمنٹ کو دینا تھا تھا۔عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ اگر آپ مجھے نہیں بچائیں گے تو میں اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا پھر اگلے الیکشن ہوں گے وہ آپ سنبھال لینا۔

اگر آپ الیکشن نہ سنبھال سکے تو پھر عمران خان تو نہیں آسکے گا پھر تو نواز شریف اور مریم نواز آئیں گے آپ ان کو سنبھالنا۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت مختصر اور سیدھا سادہ اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ بھی جاگ گئی اور انہوں نے کہا کہ یہ نیوٹری لٹی کہیں مہنگی نہ پڑ جائے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کوئی پتہ نہیں ہے یہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔

اس کے بعد صادق سنجرنی کو جتوایا گیا تاکہ عمران خان کو تیسری شکست نہ ہو اور تھوڑا سا ان کا بھی حوصلہ بحال ہو ۔اپوزیشن بھی اس معاملے کو عدالتمیں لے گئی ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ سینیٹ کارروائی چینلج ہو سکتی ہے یا نہیں وہ الگ بات ہے کہ ہر چیز چیلنج ہو سکتی ہے۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا کیس بہت مضبوط ہے اور عدالت کے لئے مشکل ہو جائے گا،اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا ہو گا۔

مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:واضح رہے کہ جمعہ کے روز چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں حکومت اپوزیشن کو اپ سیٹ شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔ پہلے ہوئی پولنگ میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔ یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے 8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ جان بوجھ کر ووٹ مسترد کیے گئے۔