بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 مارچ 2021 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2021ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اجلاس کے دوران چار اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے سلسلے میں جلسہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویزاشرف، شیری رحمان، نیر بخاری، فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان، قمرزمان کائرہ، نثار کھوڑو، سید مراد علی شاہ، وقار مہدی، چوہدری منظور اور زمرد خان بھی شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چار اپریل کو قائد عوام کی شہادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ راولپنڈی میں جلسے کے بعد روایتی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا۔