لاہور، معاون خصوصی سردار تنویر الیاس سے عمر چیمہ کی ملاقات

زراعت ،جانوروں کی افزائش اور پیدا واری صلاحیت اور زراعت سے متعلق برآمدگی اشیائ اور معیار کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیا ل

جمعہ 19 مارچ 2021 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2021ء) وزیر اعلی پنجاب کے معا ون خصوصی اور پنجاب سرمایہ بورڈ اور تجارت کے چئیر مین تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر نائب صدر عمر چیمہ نے انکے افس ایون وزیر اعلی میں ملاقات کی اور زراعت ،جانوروں کی افزائش اور پیدا واری صلاحیت اور زراعت سے متعلق برآمدگی اشیائ اور معیار کو بہتر بنانے پر تفصلی تبادلہ خیال ھوا جس میں جانوروں میں مو کھر اور پاؤں کی بیماریوں کے خاتمے کے لئے ہنگامی اقتدامات ، اور اس حوالے سے صوبے کو مختلف زون میں رکھنے اور حلال گوشت کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد برآمد اور موبائل ذبہہ خانوں قائم کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، سردار تنویر الیاس خان نے بتایا کہ حلال گوشت کی صنعت میں 25 بلین ڈالر کی برآمدات کی جا سکتی ہیں اس وقت ملک میں 180 ملین سے زیادہ جانور موجود ہیں جس سے خاطر خواہ فائدہ نہی اٹھایا جا رھا ، دنیا میں گوشت اور زرعی اجناس کی اصل سے شناخت ( ٹریسنلٹی) اہمیت اختیار کر گئی ھے جس جانور اور اجناس کی شناخت نہ ھو وہ مارکیٹ میں بے دام ہے ہمیں اس سلسلے میں کمپیوٹرائزڈ نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے ہمارے پاس حلال گوشت بر آمد کرنے کی جو صلاحیت ہے اسکا آدھا بھی ہم برآمد نہی کر رہے ،تحریک انصاف کے رہنمائ ور سنئر نائیب صدر عمر چیمہ نے سردار تنویر الیا س خان کی مثبت سوچ اور عملی کام اور سرمایہ کاری کے اقتدامات کو سراھا اور ہر سطح پر عملی تعاون کی یقین دھانی کر وائی۔