ملک شاہد حامد باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،آخری لیگ میچوں کے فیصلے کے بعد سیمی فائنل اسکواڈ تیار

ہفتہ 20 مارچ 2021 21:30

ملک شاہد حامد باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،آخری لیگ میچوں کے فیصلے کے بعد سیمی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2021ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فردوس اتحاد کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدا الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر جاری "ملک شاہد حامد شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ "اختتامی مراحل میں داخل آخری لیگ میچوں کے فیصلے ہوگئے بحریہ باسکٹ باکلب ،ون یونٹ باسکٹ بال کلب ،عثمان باسکٹ بال کلب اور کراچی باسکٹ بال کلب نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

آج کھیلے گئے دو میچوں میں بحریہ کلب نے کراچی کے نامور کلب کراچی باسکٹ کلب کو ایک دلچسپ مقابلے میں 39-46 پوائنٹس سے جبکہ دوسرئے میچ میں ممبااسکواڈ کلفٹن نے ون یونٹ کلب کوسخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 45-48 پوائنٹس سے شکست دے دی پہلے میچ میں بحریہ کلب کی جانب سے حماد وسیم نے 14 زنیرعلی نے 13 اور عون اکرم نے 12 پوانٹس اسکور کئے جبکہ کے بی بی سی کی جانب سے عبداللہ امام نے 15 اسد امام نے 10 اور حسن مراد نے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ممبااسکواڈ کلفٹن نے ون یونٹ کلب کو 45-48 پوائنٹس سے شکست دے دی ممباکی جانب سے محمد طحہ خٹک نے 6 تھری پوائنٹرز کی مدد سے 19 سعد خان نے 11 اور سمیرحسین نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ ون یونٹ کی جانب سے تاشفین زیدی نے 16 طلال احمد نے 12 اور فیضان خان نے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔ان میچوں میں ظفراقبال،زاہد ملک، عامر شریف،سید مصنف شاہ نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد، ممتاز احمد اور نزاکت خان نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے آج میچوں کے آغاز پر پاکستان رینجرز کے فٹبال کھلاڑی محمد ضیا الحق سے ٹیموں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر غلام محمد خان، طارق حسین، محمد یعقوب اور دیگر شخصیات موجود تھیں ٹورنامنٹ میں آج اتوار کو آرام کا دن ہے۔