پاکستان پیپلز پارٹی سندھ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

4 اپریل شہید بھٹو کی برسی پوری طاقت سے منائی جائے گی،ترجمان عاجز دھامراہ

اتوار 21 مارچ 2021 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی۔ سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ سمیت منظور وسان۔ حاجی انور مہر۔ سید علی نواز شاہ۔ پیر آفتاب شاہ۔ شرجیل میمن۔

مکیش چائولہ۔

(جاری ہے)

سعید غنی۔ نعمان شیخ۔ جام خان شورو ۔ سسی پلیجو۔ شگفتہ جمانی ۔ جاوید نایاب لغاری ۔ منصور شاہانی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں 4 اپریل کو پنڈی میں بھرپور شرکت پر لائحہ عمل طے کیا گیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ نے کہا کہ 4 اپریل شہید بھٹو کی برسی پوری طاقت سے منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان سے قافلے شہید بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے پنڈی کا رخ کرینگے۔