Live Updates

نوازشریف کے بارے جو بات کرے گا اس کی زبان کھینچ لیں گے، مریم نواز

مسلم لیگ ن اور مریم نواز نیب یا اس کے مالک کی اب نرم آسامی نہیں بنے گی، قربانیاں دینے کا نہیں اب حساب لینے کا وقت آگیا ہے، لانگ مارچ کے ڈر سے26 مارچ کو نیب نے بلایا، حکومت کے دن گنے جاچکے۔ نائب صدر ن لیگ کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 مارچ 2021 21:15

نوازشریف کے بارے جو بات کرے گا اس کی زبان کھینچ لیں گے، مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2021ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ مریم نواز نیب یا اس کے مالک کی اب نرم آسامی نہیں بنے گی، نیب نے 26 مارچ کی تاریخ لانگ مارچ کے ڈر سے رکھی، میں نیب جاؤں گی، قربانیاں دینے کا نہیں اب حساب لینے کا وقت آگیا ہے، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، نوازشریف کے بارے میں بات کرے گا تو اس کی زبان کھینچ لیں گے۔

انہوں نے اڈا پلاٹ رائے ونڈ میں یوتھ ونگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر تمہاری بیٹی باز نہ آئی تو تمہاری بیٹی کو قتل کر دیں گے۔ میں نے میاں صاحب کو کہا تووہ پریشان ہو گئے ۔ باپ ہے پریشان ہو گیا لیکن میں نے انہیں کہا کہ اپنا دل مضبوط کریں عزت اور ذلت زندگی اور موت نیب نہ عمران خان اور نہ سلیکٹر کے ہاتھ میں ہے وہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

(جاری ہے)

اگر ان لوگوں میں ذرا سی بھی ہمت ہوتی، بندوق میں ذرا بھی طاقت ہوتی اگر انتقام میں ذرا سی بھی طاقت ہوتی جھوٹے فیصلوں میں طاقت ہوتی انتظامیہ کواستعمال کر کے نتائج لینے میں طاقت ہوتی جعلی عمران خان کا یہ حال نہ ہوا ہوتا ۔ حکومت کرنی ہے نوازشریف کی طرح کرو جس نے جب ریجکٹڈ کا ٹویٹ آیا تو انہوں نے کہا اٹھاؤ میں نے میں ریجکٹد کا ٹویٹ نہیں مانتا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ میں اس کی گواہ ہوں نواز شریف نے کہا کہ ریجکٹڈ کا ٹویٹ میرے اوپر حملہ نہیں ہے ان کروڑوں عوام کے اوپر حملہ ہے ان کے منہ پر تھپڑ ہے جنہوں نے مجھے ووٹ دے کر وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھایا ہے، نوازشریف کی ہمت دیکھو باہر لا کر جتھے بٹھا دئیے ، جو روز تقریریں کرتے رہے لیکن نواز شریف ڈٹا رہا پھر پانامہ لے آئے اور کہا کہ توسیع دے دو اور پانامہ غائب ہو جائے گا ، نواز شریف کہا کہ میرا معاملہ اللہ کے پاس ہے توسیع نہیں دوں گا۔

نوازشریف ڈٹا رہا جب پانامہ چلا توانہوں نے باربار نواز شریف کوکہا کہ استعفیٰ دے دو، گھر چلے جاؤ پانامہ ختم ہو جائے گا لیکن نواز شریف نے کہا کہ نہ استعفیٰ دوں گا اورنہ گھرجاؤں گا اورپھر وہی ہوا نوازشریف نے ان کے دباؤ میں آنے س انکارکرتے ہوئے عوام کا حق حکمرانی کا پرچم بلند رکھا او راستعفیٰ نہیں دیا۔ پھر انہیں رسوا ہو کر اقامے پر وزیر اعظم کو باہر نکالنا پڑا، یہ ہوتا ہے عوامی وزیر اعظم، تاریخ کا دھارا موڑنے والا وزیر اعظم جس کا نام نواز شریف ہے۔

نوازشریف کا وژن دیکھو سی پیک، واجپائی اور مودی گھرچل کر آئے۔ نواز شریف کا وژن دیکھو اس نے ایک میٹنگ میں درواز ے بند کر کے کہا گھر کی پہلے خبر لو پوری دنیا میں رسوا ہونا پڑے گا ،آج انہوں نے نواز شریف کے الفاظ تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی اور کہا کہ پہلے ہمیں اپنا گھرٹھیک کرنا پڑے گا ، گھرکو خراب کرنے کے بعد کہہ رہے ہیں گھرکو ٹھیک کرنا پڑے گا۔

جب نواز شریف بند دروازوں میں بند کمرے میں کہہ رہا تھا آپ کو کیوں سمجھ نہیں آرہی تھی، نوازشریف ،عوام کا وزیر اعظم اور عوام کا نمائندہ بات کرے توغدارتو آپ یہ بات کریں تو محب وطن ، اللہ کی ذات کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بات کس کے منہ سے نکلی ہے اور لیکن اس میں سر خرو نواز شریف ہوا ہے ۔ یہ تاریخ کا طریقہ ہے ،اللہ کا طریقہ ہے جو بے گناہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو سر خرو کر کے رہتا ہے۔

آج نواز شریف کا وژن سی پیک ،بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے تین سال میں بجلی بنانے والے کارخانوں کی لائنیں ، ریپڈ بس سروس،اورنج لائن ٹرین ،ضرب عضب اوررد الفساد سے دہشتگردی کا خاتمہ اور اس جعلی حکمران نالائق اعظم تابعداد خان کا وژن کیا ہے انڈھے کٹے مرغیاں،نوازشریف کا وژن ہے پاکستان کے اندرآئین کی حکمرانی ہو ،اس تابعدار کا وژن ہے آئین کے خلاف جو بھی اس کو جائز قرار دو، نوازشریف قانون کی حکمرانی اور ججز اور عدلیہ کو آزادہونا چاہیے اس عمران خان کا وژن کیا ہے جسٹس شوکت عزیز اورجسٹس قاضی فائز عیسی جیسے ججز کو اٹھا کر باہر پھینکو۔

نواز شریف کا وژن کیا تھا عوام کی ووٹ کو عزت دو اس کا وژن یہ ہے کہ عوام کے ووٹ کو پائوں تلے روندو ڈاکہ ڈالو ڈبے اٹھا کر بھاگ جائو تب بھی جیت نہ سکو تو پریذائیڈنگ آفیسر ز کوہی اغواء کر کے لے جاؤ۔ مسلم لیگ(ن) کے شیرو یہ بھی بتا دینا چاہتی ہوں اگر انہیں ڈسکہ میں ذرا بھر برابر بھی یقین ہوتا کہ ہم فتح یاب ہوں گے یہ نواز شریف جیسے بہادر شیر کی طرح جس نے ایاز صادق کے حلقے میں فیصلہ آیا تو کہا کہ دوبارہ الیکشن لڑیں گے اور کسی حکم امتناعی کے پیچھے نہیں چھپے اور الیکشن لڑا وار جیتا ،اگر ان کو ذرا سا بھی یقین ہوتا ایک فیصد بھی یقین ہوتا کہ ڈسکہ کا دوبارہ انتخاب جیت جائین گے تو کہتے کوئی بات آؤ میدان میں مقابلہ کر لولیکن پہلے انہوں نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہمیں نئے انتخاب سے بچا لو فیصلہ کر لیا لیکن وہاں سے انکار ملا تو سپریم کورٹ بھاگ گئے اللہ کاواسطہ ہے ڈسکہ میں (ن) لیگ سے بچا لو ۔

جہاں جہاں ووٹ ہوگا وہاں وہاں سے نواز شریف جیتے گا او رجہاں جہاں دھاندلی ہو گی ایک پیج چلے گا ملی بھگت چلے گی وہاں سے بھی یہ ہاریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حکمران جماعت کے بندے نے پیغام دیا ، دل بڑا کرتا ہے نام لے لوں لیکن یہ بری بات ہے ، اس نے کہا کہ میں نے اپنی جماعت کو کہا کہ اس دفعہ جتنی بھی دھاندلی کرلیں ، مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی ،اس کا ثبوت یہ ہے کہ ایک بندے نے مجھے کہا یوسف رضا گیلانی کا الیکشن ہو رہا تھاکہ بی بی کچھ اراکین اسمبلی آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ کی گارنٹی کی ضرورت ہے ،میں سمجھی ہماری جماعت کے اراکین اسمبلی ہوں گے لیکن پی ٹی آئی کے اراکین تھے جنہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو ووٹ دیدیں گے ہمیں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ چاہیے ۔

پنجاب میں ہمارے 30 کے قریب ووٹ اضافی تھے جب ہم نے اپنے اضافی امیدوار کو دستبردار کرانے کا اعلان کیا تو حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی فون کر کے کہہ رہے تھے کہ امیدوار دستبردار نہ کرائیں ہم نے آپ کے امیدوار کو ووٹ دینا تھا ۔ مریم نواز نے کہا کہ ہرآنے والا دن نواز شریف کوسر خرو کر رہا ہے اور ہر آنے والا دن گزرا ہوا دن جعلی حکمران عمران خان سلیکٹرز کاپوری قوم کے سامنے کچا چھٹہ سامنے آرہا ہے ۔

یہ بات یاد رکھنا وہ وقت گزرگیا جب نیب اٹھا کر بند کر دیتا تھا، وہ وقت اور تھا جتنی قربانیاں دینی تھی دے چکی اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت آ گیا ہے اب یہ یاد رکھنا مسلم لیگ (ن) ، مریم نواز شریف نیب یا اس کے پیچھے جو مالک ہے اس کے لئے اتنی نرم آسامی نہیں بنے گی اگر پھر بھی تم نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ہم تمہارا بھرپو رمقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا نوٹس کس دن کا آیا ہے 26 مارچ کو ، یہ لانگ مارچ کی تاریخ سے اتنی بری طرح ڈرے ہوئے اس ، انشااللہ مریم نیب میں آئے گی لیکن یہ بات یاد رکھنا خاطر جمع کررکھو لانگ مارچ جس سے تمہاری جان نکلی ہوئی تھی اب تمہاری جان اندر واپس جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ جو نواز شریف کے بارے میں بات کرے گا ہم اس کی زبان کھینچ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا ، انہوں نے کینسر کا مریض ہونے کے باوجود پاکستان اور پنجاب کی خدمت کی، اگر شہباز شریف جیل میں بند ہے تو پنجاب کے عوام دیکھ رہے ہیں پنجاب جگہ کوڑے کا ڈھیر بن چکا ہے ، شہباز شریف چمکتا دمکتا چھوڑ کرگیا تھا ۔ خواجہ آصف کو بھی سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے جیل جانا منظورکر لیا لیکن ببانگ دہل کہا نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

مسلم لیگ (ن) کا ہر رکن قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلی اورہر عہدیدار یہ جانتا ہے کہ آنے والے دن اور آنے والی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تو ڈیڑھ سال اوربرداشت کر لے گی لیکن تم ڈیڑھ سال اور رک گئے تو تمہارا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔عمران خان کہتا ہے اگر مجھے نکالا گیا تو میں عوام کو سڑکوں پر لے آئوں گا کیا عوام کو یہ کہہ کر سڑکوں پر لائو گے کہ جیسے پہلے تمہارا بیڑہ غرق کیا تھا آئو پھر تمہارا بیڑہ غرق کروں ۔ مہنگائی کی قیامت سے غریب کی کمر توڑ دی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات