صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے اموراور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

پوری قوم اور پاک بحریہ کشمیریوں کے حق خود اردیت کی حمایت جاری رکھے گی، نیول چیف کی آزاد کشمیر کے صدر سے گفتگو

پیر 22 مارچ 2021 15:20

صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2021ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور کشمیر کی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے ،نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ نے صدر آزاد جموں و کشمیر کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اور پاک بحریہ کشمیریوں کے حق خود اردیت کی حمایت جاری رکھے گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کے سلسلے میں پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو سراہا۔