نیب سیاسی انجینئرنگ کا حکومتی ہتھیار ،نیب تحقیقات نہیں سیاسی مخالفین کو نیچا دکھانے کیلئے ہے ،رانا ثنااللہ
حکومت کے کہنے پر مریم نواز کو دبائو میں لانے کے لئے بلایا جارہا ہے ،پنجاب کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان 26مارچ کو صبح دس بجے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچیں گے
پیر 22 مارچ 2021 23:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم پر امن طو رپر اپنی لیڈر سے اظہار یکجہتی کے لئے جائیں گے ،اگر انتظامیہ نے پہلے والا واقعہ دہرایاتوحالات کی ذمہ داری چیئرمین نیب پر عائد ہوگی ۔
انہو ںنے کہا کہ نیب کے نوٹسز اور تحقیقات کوئی معنی نہیں رکھتی ،یہ سیاسی انجینئرنگ اور کرپشن کا ادارہ ہے ، نیب کا ادارہ شہزاد اکبر کے ماتحت ہے ،نیب نوٹس کو واپس لے اس کو نہیں مانتے ،اگر نیب غیر قانونی نوٹس میں گرفتار کرے گا تو یہ غیر قانونی گرفتاری ہوگی جس پر احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نیب آفس کو چاروں اطراف سے ایک کلومیٹر سے سیل کر دیا گیا تھااب یہ حرکت نہ کریں ،لوگوں کو نیب تک پہنچنے دیں میںذمہ داری لیتاہوں کارکنان پر امن طو ر پر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پیشی پر پتھرائو کارکنوں نے نہیں پولیس نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ شہزاد اکبر کے کہنے پر ہورہاہے ، شہزاد اکبرکے کہنے پر کاروباری افراد اورسیاستدانوں کو نوٹسز بھیجے جاتے ہیں،نیب پر کسی کو یقین نہیں اس کا عمل غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کشتی کا سوراخ مولانا فضل الرحمن نے بھر دیاہے ،نو جماعتیں استعفیٰ دے کر حکومت کو رخصت کرنے پر متحد ہیں،مولانا فضل الرحمن بطور صدر پی ڈی ایم چھبیس مارچ کیلئے دعوت دیں گے ،پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کے درمیان رابطہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کے پاس دو ویڈیو اور بھی ہیں ،بابا رحمتے کہیں ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں جا سکتا وہ گھر سے باہر نہیں نکل سکتا،شہزاد اکبر کے کہنے پر جعلی ریفرنس اور نوٹسز وارنٹ گرفتاری نکالنا بند کریں ،اب تو حکومت غروب ہوتا سورج ہے ،اس کا جانے کا وقت آ چکاہے ،نیب وہ چھری نہ بنے جو حلال اور حرام دونوں پر چلتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.