لوگو ں کی تنقید سے زیادہ اپنے کام پرتوجہ دینے کا قائل ہوں،شہزاد شیخ

منگل 23 مارچ 2021 11:22

لوگو ں کی تنقید سے زیادہ اپنے کام پرتوجہ دینے کا قائل ہوں،شہزاد شیخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2021ء) اداکار شہزاد شیخ نے کہاکہ وہ لوگو ں کی تنقید سے زیادہ اپنے کام پرتوجہ دیتے  ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شوبز انڈسٹری میں ہر اداکار کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے  لیکن وہ تنقید پردھیان دینے  کی بجائے اپنے کام پر زیادہ دھیان دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر ایک اداکار محنت کرتا ہے تواس کا کام بولتا ہے ۔ اقراباپروری کے سوال پر انہوں نے کہاکہ لوگ کبھی بھی نہیں  چاہیں گے کہ ایک اداکار کا بیٹا یا بیٹی راتوں رات شہرت حاصل کریں بلکہ عام اداکاروں سے زیادہ اداکاروں کےبچوں کو  شوبزمیں اپنا کام دکھانے  اور خودکو منوانے کے لئے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :