مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ملک اور جمہوریت کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، آصف زرداری

منگل 23 مارچ 2021 15:31

مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ملک اور جمہوریت کیلئے قربانیاں ناقابل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2021ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ملک اور جمہوریت کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے جنم دن پر پیغام میں کہاکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ملک اور جمہوریت کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے صبر اور برداشت کی تاریخ رقم کی ، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ملک اور قوم کی خاطر المناک صدمے برداشت کیئے ۔ انہوںنے کہاکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی قربانیاں ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں، ظلم اور جبر کے خلاف مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے۔