گورنر پنجاب نے صدر پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالی21اہم شخصیات کو ایوارڈز سے نواز

منگل 23 مارچ 2021 18:40

گورنر پنجاب نے صدر پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتر ین کار کردگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہائوس لاہور میں صدر پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالی21اہم شخصیات کو ایوارڈز سے نواز جبکہ نامور ٹی وی ہوسٹ نعیم بخاری ، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ فاروق شہبازاور تعلیم کے شعبے سے وابستہ ناصر مجید مرزا کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپنا ایوارڈ وصو ل نہ کر سکے۔

اس موقع پر صوبائی وزراء سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابق گورنرہائوس لاہورمیں ہونے والی پر وقار تقریب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر کٹ کے میدان میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر نیوالے کر کٹرعبدالقادر مرحوم کو بعدازمر گ ستارہ امتیاز سے نوازاجو ان کی اہلیہ نے وصول کیاہے ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے ماہر قانون احمد عرفان اسلم کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازاجبکہ ثقافت کے شعبے سے وابستہ کرشن جی کرشن بھیل کو بعداز مرگ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا گیا جو ان کے بھائی نے وصول کیاہے۔ گورنر پنجاب نے نقاشی آرٹ سے وابستہ محمد باقر نقاش ، محمد شفیق کو آرٹ اور فن خطاطی کے شعبے میں بہترین کارکردگی،نامور قوال سنتو قوال ، کہانی اور ڈرامہ نویس مرزا اطہر بیگ ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری کو ادب کے شعبے میں بہترین کارکردگی،پاکستان کبڈی کے نامور کھلاڑی محمد عرفان اورنامور اتھلیٹ حیدر علی کو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے زراعت کے شعبے ریسرچ میں شاندار کارکردگی،پروفیسر ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان کو بہترین کارکردگی ،تحقیقی مقالہ نویس ڈاکٹر فیصل شہزاد ،جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی زیدی ، نابینا پروفیسر محمد الیاس ایوب کو تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی ،ممتاز احمد خان کوصحت کے شعبے میں اور آئی بی کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر جاوید اقبال کو دہشت گردی کیخلاف بہتر ین اقدامات پر اور سی ٹی ڈی کے انسپکٹر زاہدلطیف کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازاہ۔