نوشہرہ،ہرپانچ ماہ بعد تعلیمی اداروں کی بندش طلبہ وطالبات کے مستقبل کیخلاف سازش ہے،پین

جمعہ 26 مارچ 2021 23:48

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2021ء) پرائیویٹ ایجو کیشن نیٹ ورک ( پین ) نوشہرہ نے کورونا کی آڑ میںحکومت کی نجی تعلیمی اداروں کی بندش کومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کی مستقبل کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر 5ماہ بعد ملک میں کورونا کا رونا رویا جا رہا ہے اور جن سکولوں میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات پڑھتے ہیں ان کو بند کیا جا رہا اے پی ایس اور ایف جی سکول جیسے تعلیمی ادارے مسلسل کھولے ہوئے ہیں کیا ان سکولوںمیں کورونا نہیں آتا یا ایک سازش کے تحت ایسے اقدامات کر کے متوسط طبقے کے بچوں کو زیور تعلیم کے حصول سے محروم کرنے کی ساز ش کی جا رہی ہے ان خیلات کا اظہار پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ( پین ) ضلع نوشہرہ کے صدر قاضی فضل حکیم نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے کورونا کی تیسری لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ضلع نوشہرہ ، پشاور ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، دیر اپر ، دیر لوئر ، کوہاٹ اور بونیر سمیت دیگر اضلاع میں ان تعلیمی اداروں کو بند کر دیا ہے جن میں پڑھانے والے اور پڑھنے والے دونوں کا تعلق متوسطہ طبقے سے ہے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کے نوشہرہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں اے پی ایس سکول اور ایف جی سکول و کالجز بدستور کھولے ہوئے ہیں لیکن جن سکولوں میں متوسط طبقہ پڑھتا اور پڑھتا ہے اس کو بند کرنے ان کی انتظامیہ کو تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ نہیں جانے دیا جاتا انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا لاک ڈاون کی آڑ میں مزید ہماری صبر کا امتحان نہ لیں بصورت دیگر ہم راست اقدام پر مجبور ہوجائیں گے