اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کی جائے گی، رضا ربانی

نہیں سمجھتا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے، پی ڈی ایم سیاسی جماعتوں کا مجموعہ ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 مارچ 2021 16:26

اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کی جائے گی، رضا ربانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

رضا ربانی نے کراچی لیٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہیں سمجھتا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے، پی ڈی ایم سیاسی جماعتوں کا مجموعہ ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں کے واقعات بہت بدقسمت ہیں، ہم ملکی مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھیں گے۔رضا ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ پی ڈی ایم سے الگ ہے، ہر لیڈر کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے۔