صمد انقلابی کا نظر بند حریت رہنمائوں ،کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

ہفتہ 27 مارچ 2021 19:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی حالت زار پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے انکی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںکہا کہ محمد اشرف صحرائی، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ڈاکٹرعبدالحمید فیاض، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ ، الطاف احمد شاہ، محمد یوسف میر، نعیم احمد خان، فاروق احمد توحیدی، محمد رفیق گنائی، شوکت حکیم ، حیات احمد بٹ، معراج الدین نندہ ، وحید احمد گوجری، محمد یوسف بٹ، محمد یوسف فلاحی، امیر حمزہ ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، شاہد الاسلام ، فاروق احمد ڈار، غلام محمد بٹ، فیروز احمد ڈار، محمد اقبال وانی، عبدالحمید زرگر، دائود زرگر، ظہور احمد پرے، سہیل احمد پرے، رمیض احمد، محمد اسحاق خواجہ ، سید امتیاز حیدر، محمد بشیر قریشی، حنا بشیر، انشا جان، نسیم اختر، محمد اشر ف خان اور زاہد احمد بٹ مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا عدہ کیا تھا۔ صمد انقلابی نے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بیگناہ کشمیریوں کا قتل اور دیگر مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانہیں سکتے اور وہ مکمل کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔