سرگودھا میں کورونا سے متاثرہ مزید چھ مریض دم توڑ گئے

سرگودھا تعلیمی بورڈ کے ملازم سمیت 28 نئے مثبت مریض سامنے آگئے

ہفتہ 27 مارچ 2021 19:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) سرگودھا میں کورونا سے متاثرہ مزید چھ مریض دم توڑ گئے جبکہ سرگودھا تعلیمی بورڈ کے ملازم سمیت 28 نئے مثبت مریض سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا آئسولیشن سنٹر میں زیر علاج مزید 6 مریض 70 سالہ آسیہ بی بی ،48 سالہ شہباز،73 سالہ رمضان، 65 سالہ وارث، ممتاز جاںبحق ہو گئے جن میں دو مریض کئی روز سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل تھے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ثانوی تعلیمی بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازم سمیت 28 مزید کورونا کے مثبت مریض سامنے آئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق کورونا سے جاں بحق متوفین کی نعشیں ایس او پیز کے ساتھ ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ نئے مریضوں کو داخل کرتے ہوئے سرگودھاضلع میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 458 ہو گئی ہے۔