عبدالشکور شاد اور رمضان گھانچی کی ہدایت ہر پر ترقیاتی کام جاری

ہفتہ 27 مارچ 2021 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد، اور ایم پی اے رمضان گھانچی کی ہدایت پر این اے 246 پی ایس 109 یوسیز میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری جس میں علاقے کی گلیوں میں سی سی بلاک فلورینگ مین ہولز سیوریج کی لائین پر کا م جاری ہے جس سے علاقے کے لوگوں کو صاف ستھرا ماحول اور گندگی سے پاک ہموار گزرگاہ میسر آئے گی علاقے مکینوں نے اس کام کو سراہتے ہوئے ایم این اے شکور شاد ایم پی اے رمضان گھانچی کا دل سے شکریہ ادا کیا یو سی 18 میں اس کام کی نگرانی جناب یاسر بلوچ، میرحماد، سعید بلوچ، عمیر نیازی، گلفام حیدر ہاشمی، ساجد عوان، الطاف حسین کر رہیں ہیں