چین سستی کورونا ویکسین کی پیداوار میں تیزی لانے کیلئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کام کرے گا
چین اور متحدہ عرب امارات کا سستی کورونا ویکسین بنانے کے منصوبے کو تیز کرنے کاعزم، بین الاقوامی سفر کو آسان بنانے کے مکینزم تشکیل دینے کی تیاری، چینی وزیر خارجہ
دانش احمد انصاری اتوار 28 مارچ 2021 00:48
(جاری ہے)
اس دورے کے دوران انہوں نے امارات کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ امارات کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو جاری رکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کورونا ویکسین تیار کرنا چاہتے ہیں، اور اس عمل میں تیزی لانا چاہتے ہیں ، تا کہ وبا پر تیزی سے قابو پایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر زیادہ تعداد میں سستی ویکسین تیار کر سکتے ہیں۔ چین کے وزیر خارجہ نے نشاندہی کی کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے کیونکہ دونوں ممالک دنیا میں پہلی غیر فعال کوویڈ 19ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز منعقد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دنیاکا وہ پہلا ملک ہے، جس نے چین کی تیار کردہ سینوفرم ویکسین کی منظوری دی۔انہوں نے کہا ، ”دونوں ممالک کی ان کوششوں سے نہ صرف چینی اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ، بلکہ پوری دنیا اس وبائی امراض کے خلاف جنگ جیت جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے پھیلاو کے دوران متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے مابین گہرے اعتماد کی علامت ہے۔متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کے دوسرے پہلو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب ویکسین کی بات آتی ہے تو ہم کورونا سے لڑنے کے لیے کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے اور خاص طور پر مشرق وسطی اور افریقی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تیسرا مرحلہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا تبادلہ ہے، جس سے ایک بین الاقوامی طریقہ کار کے قیام کے لئے مل کر کام کریںگے، جس سے لوگوں کے سفر کو وبا کے دنوں میں آسان اور محفوظ بنایا جا سکے گا۔“متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.